بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی

بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی
بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قیمتوں میں کمی کا  اطلاق اکتوبر 2021 سے ہو گا۔ ٹیرف میی کمی کا اطلاق 1 سال تک لاگو رہے گا۔ اتھارٹی نے ایڈجسٹمنٹس کی منظوری کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، مالی سال 21-2020 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے، ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا تاہم  کےالیکٹرک صارفین پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید :

قومی -