لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کر لئے ، فرخ حبیب کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل نے لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ان ذخائر سے 11ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور950بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پر حاصل ہوگا، یہاں نکلنے والی گیس ہیٹنگ ویلیو 1150بی ٹی یو ہے جو بہترین معیار ہے، اس بلاک میں یہ پہلی دریافت ہے، یہ کاواگڑھ فارمیشن میں پہلی دریافت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے اس کنواں کو 4727 میٹر گہرائی تک ڈرل کیا گیا، ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی۔