ٹوکیو اولمپکس، آسٹریلوی ایتھلیٹ کا کنڈوم کا ایسا استعمال کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

ٹوکیو اولمپکس، آسٹریلوی ایتھلیٹ کا کنڈوم کا ایسا استعمال کہ دیکھنے والوں کی ...
ٹوکیو اولمپکس، آسٹریلوی ایتھلیٹ کا کنڈوم کا ایسا استعمال کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی ایتھلیٹ جیسیکا فوکس نے جاپان میں جاری اولمپکس میں ’کشتی رانی‘ کے مقابلوں میں اپنے ملک کو دو میڈل دلوا چکی ہیں۔ انہوں نے ایک گولڈ میڈل اور ایک کانسی کا میڈل جیتا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کر دی کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جیسیکا فوکس اپنی اس ویڈیو میں اپنی چھوٹی سی کشتی (Kayak)کو ایک کنڈوم کے ذریعے ’ری پیئر‘ کر رہی ہوتی ہیں۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں جیسیکا لکھتی ہیں کہ”میں شرط لگا کر کہہ رہی ہوں کہ آپ میں سے کوئی بھی اس سے پہلے یہ نہیں جانتا ہو گا کہ کائیک کو کنڈوم سے بھی ’ری پیئر‘ کیا جا سکتا ہے۔“ جیسیکا کی کشتی کا اگلا حصہ تھوڑا ٹوٹ جاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے وہ اس جگہ پر ایک کاربن مکسچر لگاتی ہیں اور پھر اس مکسچر کو محفوظ بنانے کے لیے کنڈوم کا استعمال کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ 27سالہ جیسیکا نے ویمنز سی 1کینو سلالم میں گولڈ میڈل اور کینو سلالم کے 1فائنل میں کانسی کا میڈل جیتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -