شارٹس پہن کر ہوائی جہاز میں سفر کرنیوالوں کو ایئرہوسٹس نے خبردار کردیا

شارٹس پہن کر ہوائی جہاز میں سفر کرنیوالوں کو ایئرہوسٹس نے خبردار کردیا
شارٹس پہن کر ہوائی جہاز میں سفر کرنیوالوں کو ایئرہوسٹس نے خبردار کردیا
سورس: Tiktok/@tommycimato

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گاہے لوگ شارٹس پہن کر ہوائی جہاز میں آ جاتے ہیں اور اگر کھڑکی والی سیٹ مل جائے تو کھڑکی کے ساتھ سر ٹکا کر آرام بھی فرما لیتے ہیں لیکن اب ایک ایئرہوسٹس نے ان دونوں کاموں سے ہی متنبہ کر دیا ہے۔
 ڈیلی سٹار کے مطابق اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @tommycimatoپر ٹومی نامی اس فلائٹ اٹینڈنٹ نے بتایا ہے کہ آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ جو سیٹ آپ کو ملنے والی ہے اس پر کتنے جراثیم اور بیکٹیریا ہیں۔ ایسے میں اگر آپ شارٹس پہن کر آتے ہیں تو آپ کی صحت متاثر ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔
ٹومی کا کہنا تھا کہ اگر آپ پینٹ پہن کر آتے ہیں تو آپ کے جسم پر بیکٹیریا اور جراثیم لگنے کاامکان کم ہو گا۔ اسی طرح کھڑکی بھی ایک ایسی جگہ ہے جسے مناسب طریقے سے صاف نہیں کیا جاتا۔ لہٰذا اسے چھونا یا اس پر سر رکھ کر آرام کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ان کے علاوہ سیٹوں کی آرم ریسٹ اور ٹرے ایسی جگہیں ہیں جو بہت گندی ہو سکتی ہیں۔ انہیں چھونے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -