پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ہیں۔پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اکہتر پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے ستائیس پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ہم نیوز کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کل کیا جائے گا۔ نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔