’امیر مردوں کی اس عادت سے تنگ آچکی ہوں‘ ماڈل لڑکی نے متوسط طبقے کے بوائے فرینڈ کی تلاش شروع کردی

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر مردوں کے ساتھ تعلق سے تنگ آ کر ایک ماڈل نے متوسط طبقے سے بوائے فرینڈ کی تلاش شروع کر دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 31سالہ ڈینی بینکس نامی اس ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ ابتداءسے ہی امیر مردوں کے ساتھ ڈیٹنگ کرتی آ رہی ہے مگر امیر مرد بے وفائی سے باز نہیں آتے۔ اب وہ ان کی بے وفائی کی اس عادت سے عاجز آ چکی ہے اور نئے پارٹنر کی تلاش میں ہے جو متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔
رپورٹ کے مطابق ڈینی بینکس کا کہنا ہے کہ مجھے زیادہ ترامیر ایتھلیٹس کے ساتھ محبت ہوئی مگر ان میں سے میرے ہر بوائے فرینڈ نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔ وہ جس لڑکی کے ساتھ تعلق قائم کرتے، وہ خود مجھے ان کی بے وفائی کا بتاتی تھیں۔ ایک لڑکی نے تو میرے بوائے فرینڈ کے فون سے میری تصویر نکال کر مجھے بھیج دی تھی۔دوسری طرف متوسط طبقے کے مردوں کا یہ مسئلہ ہے کہ وہ مجھ جیسی ماڈلز میں دلچسپی نہیں لیتے۔ چنانچہ مجھے اس طبقے سے پارٹنر تلاش کرنے میں بہت دقت کا سامنا ہو رہا ہے۔ میرے ماں باپ کی شادی کو 47سال ہو گئے ہیں۔ ہماری فیملی میں شادیاں اسی طرح چلتی ہیں اور کوئی طلاق نہیں ہوتی۔ میں بھی ایسا ہی پارٹنر چاہتی ہوں جس کے ساتھ میں تمام عمر گزار سکوں اور میرا کیریئر بھی متاثر نہ ہو۔