اسرائیلی فوج کی جنازے پر فائرنگ، ایک فلسطینی شہید ہوگیا

اسرائیلی فوج کی جنازے پر فائرنگ، ایک فلسطینی شہید ہوگیا
اسرائیلی فوج کی جنازے پر فائرنگ، ایک فلسطینی شہید ہوگیا

  

غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی فوج کی جنازے  کے شرکا ء پر فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں شہید ہونے والے 12 سالہ لڑکے کے جنازے کے شرکاء پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ سے باپ کے سامنے 12 سالہ لڑکا سینے پر گولیاں لگنے سے شہید ہوگیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -