تدفین سے کچھ ہی دیر قبل آدمی زندہ ہو گیا

تدفین سے کچھ ہی دیر قبل آدمی زندہ ہو گیا
تدفین سے کچھ ہی دیر قبل آدمی زندہ ہو گیا

  

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں تدفین سے کچھ ہی دیر قبل آدمی زندہ ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آدمی کو کھلے تابوت میں تدفین کے لیے لایا گیا تھا اور سوگواران ماتم کناں تھے۔ تابوت کھلا ہوا تھا اور لوگ میت کو دیکھ رہے تھے۔ اس دوران ایک آدمی نے محسوس کیا کہ تابوت میں موجود شخص(میت)سانس لے رہا ہے اور حرکت کر رہا ہے۔ جب اس آدمی نے قریب ہو کر تسلی کی تو اس کاخیال درست ثابت ہوا۔ تابوت میں موجود شخص مرا نہیں تھا بلکہ اسے غلطی سے مردہ قرار دے دیا گیا تھا اور وہ سانسیں لے رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن واقعہ لبنان کے شمالی علاقے میں واقع بالبیک ہرمل نامی گورنریٹ میں پیش آیا۔ لوگوںنے اس آدمی کا سینہ دبانا شروع کر دیا تاکہ اس کی سانسیں بحال ہو سکیں اور فوری طور پر اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بھی اس کے زندہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ اس آدمی کو اسی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا۔

 واپس لائے جانے پر ڈاکٹر یہ بتانے سے قاصر رہے کہ پہلے ان سے ایسی سنگین غلطی کیونکر ہو گئی۔ یہ آدمی اب ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انڈونیشیاءمیں بھی ایک 12سالہ بچی مردہ قرار دیئے جانے کے کافی دیر بعد زندگی کی طرف واپس لوٹ آئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -