سفاک شخص نے اپنی پارٹنر خاتون کا سر دھڑ سے الگ کردیا، ویڈیو بنا کر شیئرکردی

سفاک شخص نے اپنی پارٹنر خاتون کا سر دھڑ سے الگ کردیا، ویڈیو بنا کر شیئرکردی
سفاک شخص نے اپنی پارٹنر خاتون کا سر دھڑ سے الگ کردیا، ویڈیو بنا کر شیئرکردی
سورس: Facebook

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک سفاک شخص نے اپنی پارٹنر خاتون کا سر دھڑ سے الگ کر دیا۔ دی سن کے مطابق یہ المناک واردات امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیپولیس میں پیش آئی جہاں 55سالہ مقتولہ میفالڈا تھیئر اور اس کا 42سالہ بوائے فرینڈ الیکسس سیبوریٹ کئی سال سے اکٹھے رہ رہے تھے۔مقتولہ کے کولیگز کا کہنا ہے کہ ملزم اس عرصے کے دوران مسلسل خاتون کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتا آ رہا تھا۔ 

ملزم نے میفالڈا کو قتل کرنے کی ویڈیو بھی بنائی اور انٹرنیٹ پر شیئر کر دی۔ اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد اس نے لاش گلی میں پھینک دی اور فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پہلے بھی گھریلو تشدد کے جرم میں کئی بار سزا پا چکا ہے اس نے تیز دھار آلے سے میفالڈا کا گلہ کاٹا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے سکاٹ کاﺅنٹی جیل میں رکھا جا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -