برائیڈل فوٹو شوٹ کیلئے دولہا دلہن پر طیارے سے مصنوعی بارش لیکن کتنا پانی استعمال ہوا؟ یقین کرنا مشکل

برائیڈل فوٹو شوٹ کیلئے دولہا دلہن پر طیارے سے مصنوعی بارش لیکن کتنا پانی ...
برائیڈل فوٹو شوٹ کیلئے دولہا دلہن پر طیارے سے مصنوعی بارش لیکن کتنا پانی استعمال ہوا؟ یقین کرنا مشکل

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ایک دولہا دلہن کے ویڈنگ فوٹوشوٹ کے لیے مصنوعی بارش برسا دی گئی تاکہ تصاویر میں قوس قزح کے رنگ بکھرائے جا سکیں۔ دی سن کے مطابق یہ فوٹوشوٹ کرنے والے فوٹوگرافر کا نام ویلٹن باربوسا تھا جس نے ایک چھوٹے طیارے کے ذریعے برسات کروائی۔ طیارے سے 900لیٹر پانی برسایا گیا جس سے ایک طرف طوفانی بارش کا منظر تصاویر کا حصہ بنا اور دوسری طرف آسمان میں ایک قوس قزح بھی بن گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس دولہا کا نام الیسن اور دلہن کا نام پریسیلا بتایا گیا ہے، جن کے مصنوعی بارش کے ساتھ ہونے والے فوٹوشوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئیں تو آن کی آن میں وائرل ہو گئیں۔ فوٹوگرافر ویلٹن کا کہنا ہے کہ ”میرے لیے ہر نیا فوٹوشوٹ کچھ الگ اور خاص کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ آج میں دولہا دلہن کی تصویر قوس قزح کے ساتھ بنانا چاہتا تھا لہٰذاس کے لیے طیارے کے ذریعے بارش کرائی گئی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -