ایمازون باکس اٹھائے ڈلیوری بوائے کی دروازے پر آمد، مالک نے دروازہ کھولا تو ایسا منظر کہ ہنگامہ برپاہوگیا

ایمازون باکس اٹھائے ڈلیوری بوائے کی دروازے پر آمد، مالک نے دروازہ کھولا تو ...
ایمازون باکس اٹھائے ڈلیوری بوائے کی دروازے پر آمد، مالک نے دروازہ کھولا تو ایسا منظر کہ ہنگامہ برپاہوگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایمازون ڈلیوری ڈرائیور کا روپ دھار کر ڈکیتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو سزا سنا دی گئی۔ دی سن کے مطابق 32سالہ مسلح ملزم ویسنٹ فورڈ نے خالی ایمازون باکس اٹھا رکھا تھا۔ اس نے جا کر متاثرہ شخص کے گھر کی ڈوربیل بجائی اور جونہی مالک باہر نکلا، اس نے اس پر گن تان لی۔ متاثرہ شخص اس وقت اپنے ایک دوست کے ساتھ فون پر بات کر رہا تھا۔ 

ملزم کا ارادہ بھانپتے ہوئے مالک مکان نے اس پر حملہ کر دیا اور دونوں گتھم گتھا ہو گئے۔ اس دوران فون پر موجود شخص نے گڑبڑ محسوس کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی اور اپنے دوست کے گھر کا پتہ دے دیا۔ پولیس کے پہنچنے تک ملزم اور مالک مکان دونوں سڑک پر باہم دست و گریبان ہی تھے۔

 پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کروئیڈن کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے 6سال اور 9ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -