امام مسجد کے موبائل فون سے لڑکے لڑکیوں کی ڈھیروں قابل اعتراض تصاویر برآمد، گرفتار کرلیاگیا
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے نواحی علاقے جھمرہ میں ایک امام مسجد کے فون سے لڑکے لڑکیوں کی ہزاروں قابل اعتراض تصاویر برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اس امام مسجد کا نام عنایت رسول ہے جو مدرسے میں بھی پڑھاتا تھا۔ وہ ان تصاویر کی وجہ سے لڑکے لڑکیوں کو بلیک میل بھی کرتا تھا، جو کہ اس کے طالب علم ہی تھے۔ رپورٹ کے مطابق امام مسجد نے اپنے ایک طالب علم ہی کو اپنا میموری کارڈ دیا اور بازار سے اس میں کوئی فلم کروا کر لانے کو کہا۔ جب طالب علم نے کارڈ میں موجود ڈیٹا دیکھا تو اس میں لڑکے لڑکیوں کی ہزاروں قابل اعتراض تصاویر موجود تھیں۔ یہاں سے معاملہ جھمرہ پولیس کے پاس پہنچ گیا جس نے گزشتہ روز امام مسجد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔