’میڈ یا کی ذمہ داری ہے کہ امن دشمنوں کی نشاندہی کر کے شکست دے ‘ افغان صحافیوں سے ملاقات میں آرمی چیف کا بیان

’میڈ یا کی ذمہ داری ہے کہ امن دشمنوں کی نشاندہی کر کے شکست دے ‘ افغان صحافیوں ...
’میڈ یا کی ذمہ داری ہے کہ امن دشمنوں کی نشاندہی کر کے شکست دے ‘ افغان صحافیوں سے ملاقات میں آرمی چیف کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے شکست دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات افغان میڈیا کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کے دوران افغان صحافیوں کے وفد نے افغان امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ افغان صحافیوں کی امن کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کاوش کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کہا کہ میڈیا عوامی، سماجی اور ثقافتی رابطوں میں پل کا کردارادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے، دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ موثر بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک علاقائی روابط سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن سے خطے میں ترقی ہوگی۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک افغان یوتھ فورم سے باہمی روابط کو فروغ ملے گا،پاک افغان نوجوان خطے کا مستقبل ہیں۔

مزید :

قومی -