پی ایس ایل کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ بھی بھارت کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکانا شروع کردیا

پی ایس ایل کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ بھی بھارت کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی، غیر ...
پی ایس ایل کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ بھی بھارت کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکانا شروع کردیا

  

مظفر آباڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے دھمکیوں کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں نے کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی دھمکی کے باعث ٹورنامنٹ میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہین۔لیگ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اب  6 اگست سے ٹورنامنٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوگا۔غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھارتی بورڈ کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ کشمیر گئے توان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سمیت انڈین کرکٹ کے دروازے بند کردیں گے۔ دھمکی کے بعد غیر ملکیوں کی ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرلی۔

مزید :

کھیل -