سپین گزشتہ دو ہفتوں کے اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی ریکارڈ

سپین گزشتہ دو ہفتوں کے اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی ...
سپین گزشتہ دو ہفتوں کے اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )ہسپانوی وزارت صحت کے نئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے 27 ہزار 1 سو 49 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 15 ہزار 6 سو 50 کیس گزشتہ 24 گھنٹے میں سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 14 دنوں کے کیسز کے جائزے سے معلوم ہواہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی سامنے آئی ہے۔ ایک لاکھ باشندوں میں پھیلاو کی شرح 699.84 کیسز ریکارڈ کی گئی ہے۔جوکہ منگل کے روز 702.92 تھی۔
محکمہ صحت کے مطابق وائرس سے 73 افراد ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران 178 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔سپین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 81 ہزار 3 سو 96 ہوگئی ہے۔ سپین بھر میں آئی سی یو میں ایک ہزار 5 سو ترانوے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد داخل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14سو29 افراد داخل جبکہ 12 سو 47 افراد کو گھر بھیج دیاگیاہے۔ ہسپتالوں کے بیڈز 8.08 فیصد کورونا افراد کے زیر استعمال جبکہ 17.21 فیصد آئی سی یو بیڈز پر کورونا سے متاثرہ افراد کے زیر استعمال ہیں۔یاد رہے سپین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد کورونا کے پھیلاو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا جس کے بعد متعدد صوبوں نے عدالت سے رجوع کے بعد رات کے کرفیو سمیت متعدد پابندیوں کا دوبارہ سے نفاذ کردیا،اور ابھی صورتحال کچھ بہتر ہو رہی ہے۔