شہباز شریف نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا 

شہباز شریف نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا ...
شہباز شریف نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے71پیسے مزید اضافہ عوام کے ساتھ ظلم،زیادتی او رنا انصافی ہے ، پہلے ہی ملک میں مہنگائی کا دیوعوام کا خون پی رہا ہے بیروزگاری کا سونامی ہے اور اب عوام کونوالے نوالے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعدپٹرول،بجلی ،خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے ، مہنگائی کا ظلم اسی رفتارسے جار ی رہا توپورے معاشرے کو غربت اور بے چینی کی آگ کھا جائے گی ، حکومت عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے ، یہ ظالمانہ اقدام واپس لیا جائے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا ہے کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے,ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔