سپین میں فوڈ ڈیلیوری کمپنی نے دوہزار رائڈرز بھرتی کرلیے

سپین میں فوڈ ڈیلیوری کمپنی نے دوہزار رائڈرز بھرتی کرلیے
سپین میں فوڈ ڈیلیوری کمپنی نے دوہزار رائڈرز بھرتی کرلیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )فوڈ ڈیلیوری کمپنی گلوووکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ کمپنی نے نئے قانون پر عمل در آمد کرتے ہوئے پورے سپین میں 2000 رائڈرز کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔سپین کے اخبارات کے مطابق نئے قانون کے تحت تمام ملازمین کو گھنٹوں کے تحت کام کے عوض معاوضہ دیاجائے گا۔
نئے قانون کے مطابق کمپنی ملازمین کی فکس تنخواہ، گھنٹے اور روٹس ہوں گے جن پر وہ کام کرسکیں گے۔کمپنی نے کہا ہے کہ یہ بھرتی کا پہلا مرحلہ ہے مستقبل میں اس کو بڑھایا جائے گا۔گزشتہ سال ستمبر میں عدالت نے حکم جاری کیاتھاکہ رائڈر کمپنیوں میں کام کرنے والے افراد کمپنی کے ملازمین ہیں۔ تمام رائڈرز کے لئے وہی قوانین ہوں گےجو کہ دوسری کمپنیوں کے ملازمین کے ہیں۔ یاد رہے نئے قوانین کے خلاف رائڈر کمپنیوں میں کام کرنے والےافراد کی جانب سے احتجاج بھی کئے جاتے رہے ہیں۔