پی آئی اے نے ملک کے دو بڑے شہروں سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی جانب سے 6 اگست سے کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ہر جمعہ اور پیر کو ہفتے میں دو بار کوئٹہ سے براہ راست پشاور کے لئے پرواز روانہ ہوں گی۔