ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، موبائل فونز، قیمتی اشیاء سے محروم 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، موبائل فونز، قیمتی اشیاء سے ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات موبائل فون اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ماڈ ل ٹاؤن میں نامعلوم چور قادر کے گھر میں گھس کر الماری کا تالا توڑ کر 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور سونے کا سیٹ چوری کر کے فرار ہو گئے،نواب ٹاؤن میں عارف کے گھر میں گھس کرڈاکو گن پوائنٹ پر 7لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں ثمر عباس کے گھر سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ہربنس پورہ میں ڈاکو عقیل کی دکان سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،ہنجروال میں نادر کی دکان سے 60 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،نصیر آبادمیں یاسر سے 40ہزار نقدی و موبائل فون، شمالی چھاؤنی میں  اکرام سے 70ہزار نقدی اور موبائل فون،راوی روڈ کے علاقے میں عابد سے 1لاکھ 60 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،ٹاؤن شپ میں منظور سے 88ہزار نقدی و موبائل فون،شادباغ میں معتصم سے 18 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں ڈاکو احسن سے 34 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ برکی سے کار اور مانگا منڈی،مستی گیٹ،چوہنگ،گلبرگ،ماڈل ٹاؤن،کاہنہ،بھاٹی گیٹ،نولکھا،رائیونڈ سٹی،سندر،نیو انارکلی،رنگ محل،شاہدرہ،،سمن آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -