اے وی ایل ایس صدر ڈویژن کا کریک ڈاؤن، موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف صدر ڈویژن کی کارروائی،4 رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی اے وی ایل ایس صدر ڈویژن مہد ی کا ظمی نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان شہزاد، نجیب، ظفر اور پرویز کو گرفتارکر کے ایک ٹریکٹر،15 موٹر سائیکل برآمد کر لیں پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں اشتہاری بھی تھے، جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزمان لاوارث اور بغیر لاک کے کھڑی موٹرسائیکل کو ٹارگٹ کرتے تھے،