رقم کے مطالبے پر ٹھیکیدار قتل کیس میں ملوث ملز م کی ضمانت خارج 

 رقم کے مطالبے پر ٹھیکیدار قتل کیس میں ملوث ملز م کی ضمانت خارج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے رقم کے مطالبے پر ٹھیکیدار کو ہتھوڑا مار کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم آصف یوسف عرف رانا کی ضمانت خارج کردی،ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم نے مقصود ٹھیکیدار کو گھر کی تعمیر کے بعد رقم کے مطالبہ پر قتل کیا، ملزم کے خلاف گواہ اور ثبوت عدالت میں موجود ہیں،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

مزید :

علاقائی -