مصطفی آباد،ملزمان کی فائرنگ سے  موٹر سائیکل سوار جاں بحق

مصطفی آباد،ملزمان کی فائرنگ سے  موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  

قصو ر (بیورورپورٹ)مصطفی آباد کے نواح میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا دفتو ہ کا رہائشی ملک الیاس موٹر سائیکل پر دفتوہ روڈ پر جا رہا تھا کا نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے  دم توڑ گیا۔

قبل ازیں پھولنگر کے نواح میں ٹریکٹر ڈرائیور اپنے ہی ٹریکٹر تلے آ کر جاں بحق ہو گیا تفصیل کے مطابق کٹار مل سے صابر علی ٹریکٹر ٹرالے پر جا رہا تھا جب وہ بائی پاس پھولنگر کے نزدیک پہنچا تو تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالہ سڑک سے نیچے اتر جانے کے باعث ٹریکٹر ڈرائیور صابر علی گر کر اپنے ہی ٹریکٹر کے نیچے آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -