ڈیفنس میں خاتون سے کار چھیننے کے کیس میں اہم پیشرفت، ملزمان کی تصاویر نادرا کو ارسال

ڈیفنس میں خاتون سے کار چھیننے کے کیس میں اہم پیشرفت، ملزمان کی تصاویر نادرا ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ڈیفنس سے خاتون کو اغوا کر کے کار چھیننے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی تصاویر بنا کر شناخت کیلئے نادرا کو بھجوادی گئیں جبکہ خاتون سے چھینے گئے فون کی لوکیشن خیبر پختونخوا ہ کی آئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 2 ماہ میں اسی نوعیت کی 3 وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان 2وارداتیں ڈیفنس اور ایک مسلم ٹاؤن میں کر چکے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان  3گروپوں کو کاریں فروخت کرتے ہیں، کاریں خرید کر یہ گروپ جعلی کاغذات تیار کرتے ہیں، جیوفیسنگ مکمل کرلی گئی ہے اور اب چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -