دوران علاج پالتوبلی ہلاکت کیس کلینک مالک کیخلاف ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت 8ستمبرتک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے دوران علاج پالتوبلی کوہلاک کرنیوالے کلینک مالک عابد حسین کے خلاف دائر50لاکھ روپے کے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت 8ستمبرتک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے،درخواست گزار فاطمہ بنت ادیب کا موقف ہے کہ اس کی پالتوبلی (معیزہ)پر باہر کی بلی نے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھاجس پر وہ اپنی بلی کے علاج کے لئے اسے گلبرک میں واقع ویٹنری کلینک پر لے گئی جہاں 2ہفتے تک اس کا علاج چلتا رہا، عابد حسین کی مبینہ غفلت اور غلط علاج کے سبب اس کی بلی جانبر نہ ہوسکی۔