منی لانڈرنگ،سلمان شہبازکی جائیدادوں کی تفصیلات عدالت جمع ہونگی

 منی لانڈرنگ،سلمان شہبازکی جائیدادوں کی تفصیلات عدالت جمع ہونگی

  

لاہور(نامہ نگار)وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے 25 ارب روپے منی لانڈرنگ کے کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز(اشتہاری)کی جائیدادوں کی تفصیلات اکٹھی کر لی گئی ہیں جوعدالت میں جمع کروائی جائیں گی،یادرہے کہ سلمان شہباز کی اشتہاری کی کارروائی مکمل ہونے پر عدالت نے جائیداد کی تفصیل طلب کی تھیں، عدالت سلمان شہباز کی جائیدادوں کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد جائیداد کو قرق کرنے کاحکم دے سکتی ہے،شریک ملزم ملک مقصود کی موت کے تمام تر کاغذات بھی عدالت میں جمع کروائے جائیں گے۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -