وحدت کالونی میں  بزرگ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین،بہونے مارا

وحدت کالونی میں  بزرگ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین،بہونے مارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)وحدت کالونی میں 66 سالہ بزرگ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ابتدائی تحقیقات وتفتیش میں ہی حقیقت سامنے آ گئی۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے گھر کے افراد سے خود تفتیش کی۔66 سالہ کنیز بی بی کو اسکی بہو ماریہ نے قتل کیا اور ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ملزمہ ماریہ بی بی نے قتل کا اعتراف کر لیاملزمہ ماریہ بی بی کو حراست میں لے لیا گیامزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے مزید بتایا کہ ملزمہ کے قبضہ سے لوٹی گئی تمام چیزیں 3 لاکھ نقدی،پرائز بانڈز،موبائل فونز اور جیولری برآمد کر لی گئی۔

مزید :

علاقائی -