پی آئی اے عملہ کیخلاف ایک کروڑ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر

پی آئی اے عملہ کیخلاف ایک کروڑ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں پی آئی اے عملہ کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر دیا گیاہے، درخواست گزار کے وکیل مدثر چودھری ایڈووکیٹ نے ہرجانے کے دعویٰ میں موقف اختیارکیا ہے کہ لاہور سے براستہ سیالکوٹ سکردو جانے کیلئے اورسکردو سے براستہ سیالکوٹ لاہور واپسی کے لئے ٹکٹیں بک کرائیں جب روانگی کے لئے ایئر پورٹ پہنچے تو انتظامیہ نے کہاآپ کے سفر کا روٹ تبدیل ہو گیا ہے،روٹ کی تبدیلی سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی،اس بات پرپی آئی اے کا عملہ آگ بگولا ہوگیا،سہولت فراہم کرنے کیلئے رہنمائی کرتے الٹا مسافروں پر تکرار کرتے ہوئے سفر سے روک دیا گیا،عدالت سے استدعا ہے کہ داد رسی نہ کرنے پرپی آئی اے انتظامیہ کو ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کی رقم ادا کرنے کاحکم دیاجائے،علاوہ ازیں ایڈووکیٹ رانا عمران جاوید نے ناقص کارکردگی، ناروا سلوک پر چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف فلائٹ آفیسر پی آئی اے کونوٹس بھی بھجوادیا ہے۔

مزید :

علاقائی -