ایکسیئن یو ای ٹی کے کیخلاف شہریوں سے فراڈکیس کی سماعت ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے یو ای ٹی کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے ایکسیئن کے خلاف شہریوں سے فراڈ کے مقدمہ کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے پراسیکیوٹر سے جواب طلب کر لیاہے،ملزم عثمان مجید کو جیل حکام کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم نے کنسٹرکشن بزنس میں غیر قانونی سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر عوام سے فراڈ کیا، ملزم نے پچاس سے زائد افراد سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔