محرم الحرام میں عاشورہ مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی اولین ترجیح، آئی جی پنجاب 

محرم الحرام میں عاشورہ مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی اولین ترجیح، آئی ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جامع حکمت عملی کے تحت فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ عاشورہ محرم کی مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، مذہبی منافرت اور تفرقہ بازی پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بلا امتیار کاروائی کی جائے۔ فیصل شاہکار نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں حساس اور اے کیٹیگری کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کو ہر صورت چار درجاتی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ خواتین کی مجالس اور جلوسوں میں لیڈی کانسٹیبلز کے ساتھ لیڈی رضاکاروں سے سکیورٹی اور چیکنگ میں معاونت لی جائے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے یہ ہدایات گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں محرم سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ آر پی اوز کانفرنس کی صدارت کے دوران صوبے کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو جاری کیں۔ دوران کانفرنس آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکوبتایا گیا کہ عشرہ محرم کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں 9292 جلوس اور 37223 مجالس منعقد ہورہی ہیں جن کی مناسبت سے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 176477 جبکہ مجالس سکیورٹی پر 194086 افسران واہلکار اور رضاکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

مزید :

علاقائی -