وہاج علی اور درفشاں ویب سیریز میں فن کا مظاہرہ کرینگے

  وہاج علی اور درفشاں ویب سیریز میں فن کا مظاہرہ کرینگے

  

 لاہور(فلم رپورٹر) اداکار وہاج علی اور اداکارہ درِ فشاں سلیم ویب سیریز میں اداکاری کے لئے تیار ہیں۔دونوں اداکار بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو کی ویب سیریز میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔ویب سیریز کی ہدایات حسیب حسن دیں گے جبکہ اس کی کہانی معروف ناول و ڈراما نگار عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے۔در فشاں سلیم کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی ویب سیریز ممکنہ طور پر اگلے سال نشر ہوگی۔اداکارہ نے بتایا کہ ویب سیریز کی کاسٹ میں زارا نور عباس، فرقان قریشی، مہر جعفری، حنا خواجہ، جاوید شیخ اور یاسرہ رضوی بھی شامل ہیں۔ دونوں اداکاروں کا کہنا ہے کہ اس میں ہمارے کردار بہت مضبوط ہیں او ر امید ہے کہ شائقین کو ضرور پسند بھی آئیں گے۔

مزید :

کلچر -