ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہوں،ایم وقاص

ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہوں،ایم وقاص

  

لاہور(فلم رپورٹر)ہدایتکارایم وقاص نے کہا ہے کہ شالیمارتھیٹر میں بطور رائٹر وہدایتکار سٹیج ڈرامے کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہوں۔ اظہر ملک کے شالیمارتھیٹر چھوڑ کر دبئی جانے کے بعدپروڈیوسر ملک طارق نے شالیمار تھیٹر کی ذمہ داریاں مجھے سونپی ہیں۔۔ان کے رواں ہفتے پیچ کئے جانے والے پروڈیوسر ملک طارق کے ہر ڈرامے کو بے پناہ پذیرائی ملی ہے۔رواں ڈرامے میں خوشبو سمیت کئی نامور پرفارمرز کام کررہی ہیں۔میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ڈرامہ اعلیٰ اور معیاری ہو اور اس کی کہانی میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہوں مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام سے مکمل انصاف کرنے کی کوشش کی ہے اسی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچا ہوں اسی طرح سے مستقبل میں بھی معیاری کام ہی میری اولین ترجیح ہوگی۔

مزید :

کلچر -