محنت سے کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہوں، اداکارہ چاندنی 

محنت سے کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہوں، اداکارہ چاندنی 

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبزانڈسٹری میں سفارش پر نہیں بلکہ اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر کامیابی کی خواہاں ہوں۔ان خیالات کااظہار ماڈل واداکارہ چاندنی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور ماڈل فیشن شوز میں ریمپ واک کے ساتھ متعدد معروف برانڈز کے لئے ماڈلنگ کی، اب بطور اداکارہ بھی کیرئیر شروع کردیا ہے۔

چاندنی نے کہا کہ ایک معروف ٹی وی پروڈکشن نے اپنی ڈرامہ سیریل کے مرکزی کردار کے لئے سائن کیا ہے جس کی دیگر کاسٹ فائنل ہوتے ہی سیٹ کی زینت بن جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں چاندنی نے کہا کہ آفرز تو بہت ہیں مگر میں صرف منتخب پراجیکٹ کروں گی کیونکہ میں تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں۔چاندنی نے کہاکہ ٹی وی کے علاوہ اگر کوئی اچھا فلمی پراجیکٹ کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی۔

مزید :

کلچر -