خود کو سازشی لوگوں سے بچانا بہت بڑی کامیابی ہے،عینی 

 خود کو سازشی لوگوں سے بچانا بہت بڑی کامیابی ہے،عینی 

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عینی خان نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے وقت کے ساتھ خود کو بدلا ہے۔جلد میرے نئے پراجیکٹس کا آغاز ہوگا  میں کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں عینی خان نے کہا کہ شوبز کا شعبہ کوئی عام شعبہ نہیں یہاں بھی انسان کو کامیاب ہونے کیلئے بہت زیادہ محنت کر نا پڑتی ہے اور خود کو سازشی لوگوں سے بچانا بھی بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اس لئے میں نے بھی وقت کے ساتھ ساتھ خود کوبد لا ہے اور اب کوئی بھی کام کر نے سے پہلے سو بار سوچتی ہوں۔عینی خان نے کہا کہ فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے24گھنٹے کام کر نے کی ضرورت ہے حکومت اگر کچھ فنڈز انڈسڑی کو بھی دیدیں تو دنوں میں انڈسڑی کی بحالی ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں جب پاکستانی فلم انڈسڑی کے موجود ہ حالات کو دیکھتی ہوں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے لیکن میں موجودہ صورتحال سے مایوس نہیں ہو ں مجھے یقین ہے کہ جلد ہی فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گی اس کیلئے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں۔

مزید :

کلچر -