پاکستان فن موسیقی کے حوالے سے زرخیز ملک ہے، عارف

پاکستان فن موسیقی کے حوالے سے زرخیز ملک ہے، عارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پاکستان فن موسیقی کے حوالے سے زرخیز ملک ہے اور پاکستانی گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کسی کی تعریف کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے حالانکہ جو بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ اور فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے اس لئے اس کی مارکیٹ بھی بڑی ہے۔ پاکستانی گلوکاروں نے قوالی،غزل، فوک سمیت ہر طرح کی موسیقی میں بے پناہ نام کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گلوکاروں کو کریڈٹ دینا چاہیے اور ان کی تعریف کرنی چاہیے۔جو کوئی بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ بلکہ ہمارا فخر ہے اور ہمیں اس کا بر ملا اظہار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی ترقی کی جانب گامزن ہے اور یقینا اس کے موسیقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔عارف لوہار نے مزید کہا کہ بیرون ملک ہمیشہ ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب بھی ہوا۔

مزید :

کلچر -