دورہ ہالینڈ، ٹیم کا تربیتی کیمپ 6اگست سے شروع ہوگا 

دورہ ہالینڈ، ٹیم کا تربیتی کیمپ 6اگست سے شروع ہوگا 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا، دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے میچز اگست میں کھیلے جائیں گے۔روٹرڈم روانگی سے قبل 6 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائیگا، تمام کھلاڑی 5 اگست کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں رپورٹ کریں گے کیمپ میں کھلاڑی کوچز کی زیر نگرانی تربیت حاصل کریں گے۔تربیتی کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی6 سے 11 اگست تک قذافی اسٹیڈیم لاہور اور این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گے جس کے بعد قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے نیدرلینڈز روانہ ہوگا جبکہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست سے روٹرڈم میں شروع ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -