امریکی فٹسال ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کریگی 

امریکی فٹسال ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کریگی 

  

 لاہور (سپورٹس ڈیسک) امریکی فٹسال ٹیم 5 میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے کیونکہ دونوں ممالک کی گورننگ باڈیز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کھیل کے فروغ کے لیے امریکی فٹسال ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ امریکی ٹیم نہ صرف کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی بلکہ وہ ملک میں فٹسال کی گراس روٹ لیول پر کام کرنے کے لیے ٹیکنیکل ٹیم اور کوچنگ سٹاف بھی بھیجے گی۔پاکستان سوکر فٹسال فیڈریشن اور یو ایس اے فٹسال فیڈریشن کے حکام نے  نیویارک میں ملاقات کی اور دونوں ممالک میں کھیل کو فروغ دینے کے واحد مقصد کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ امریکی فٹسال فیڈریشن کے صدر مارک ایڈورڈ براؤن اور پاکستان فٹسال فیڈریشن کے صدر حضرت علی نے ایم او یو پر دستخط کیے اور ریمارکس دیئے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک میں کھیلوں کے لیے سود مند ثابت ہوگا اور نئی نسل کو اس کھیل کی طرف راغب کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -