عمران طاہر اور منروجونیئر لیگ ٹیموں کے مینٹورز مقرر 

عمران طاہر اور منروجونیئر لیگ ٹیموں کے مینٹورز مقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کے بعد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے جارحانہ مزاج بیٹر کولین منرو بھی پاکستان جونئیر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز مقرر ہوگئے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن 4 سے 17 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ لاہور ان کا آبائی شہر ہے اور پاکستان جونئیر لیگ میں ٹیم مینٹور کی حیثیت سے شرکت کے لیے لاہور واپسی پر بہت خوش ہوں۔
، لیگ کے فلسفے کی مکمل حمایت کرتا ہوں کیونکہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے مکمل اظہار کے لیے ایک سخت اور مشکل ماحول فراہم کرے گا۔