کھیلوں کی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچہ کی ضرورت ہے، صباح شمیم

کھیلوں کی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچہ کی ضرورت ہے، صباح شمیم

  

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن(خواتین ونگ) کی صدر میڈم صباح شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے ئے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے ضرورت ہے اورحکومت مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ پر بھی زیادہ سے زیادہ توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے گراس روٹ سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صباح شیمیم جدون نے کہا کہ کھلاڑیوں کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کرنا چاہئے تاکہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر تعلیمی ادارے کھیلوں کے ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں بھی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -