کروشین اوپن، کارلوس الکاراز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے 

 کروشین اوپن، کارلوس الکاراز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے 

  

زغرب (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز اے ٹی پی کروشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، 19 سالہ کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں سلواکیہ کے نوربرٹ گومبوس کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلواکین حریف کھلاڑی  نوربرٹ گومبوس کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 3-6سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ  ارجنٹائن کے فیکونڈو باگنیس سے ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -