لندن،جیل میں قید ٹینس کھلاڑی قیدیوں کو ٹینس سکھائیں گے

لندن،جیل میں قید ٹینس کھلاڑی قیدیوں کو ٹینس سکھائیں گے

  

لندن(آئی این پی) جیل میں قید سابق ٹینس اسٹار بورس بیکر کو جیل میں ساتھی قیدیوں کو کھیل سکھانے کے لیے اسپورٹس سائنس ٹیچر کے طور پر نوکری  دے دی گئی ہے۔تین بار ومبلڈن چیمپئن  بننے والے بورس بیکرکو رواں برس اپریل میں اپنے اثاثے چھپا کر دیوالیہ ہونے کی شرائط کو توڑنے کے جرم میں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اس کے بعد سے وہ آکسفورڈ شائر میں ہینلی آن تھیمز کے قریب ایچ ایم پی  ہنٹر کامبی میں واقع ایک  جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں،اب اطلاعات ہیں کہ 54 سالہ جرمن کھلاڑی کو کلاس روم اسسٹنٹ بنا دیا گیا ہے جہاں وہ ساتھی قیدیوں کو ورزش اور صحت مند خوراک کے فوائد سکھاتے ہیں۔ اس حوالے سے جلد ہی جیل میں قید قیدیوں کو ٹینس کی تربیت دینے کا آغاز ہوجائے گا قیدیوں نے بھی اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -