کامن ویلتھ گیمز، شاندار افتتاحی تقریب کے بعد کھیلوں کا آغاز ہوگیا

کامن ویلتھ گیمز، شاندار افتتاحی تقریب کے بعد کھیلوں کا آغاز ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم(افضل افتخار) کامن ویلتھ گیمز 2022 کی افتتاحی رنگا رنگ تقریب کے بعد گیمز کا باقاعدہ آغاز  ہوگیا گزشتہ روز کئی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ  دنیا بھر کے کھلاڑی میدان میں جیت کا عزم لیکر میدان میں اتر گئے ہیں اور ایک دوسرے کو شکست دینے کے لئے کوشاں ہیں ایونٹ میں شریک ہر ٹیم اور کھلاڑیوں کا ایک ہی مشن و مقصد ہے کہ کسی طرح میگا ایونٹ میں کامیابی سمیٹ سکیں جبکہ گزشتہ روز ہونے والی افتتاحی تقریب کو معروف ٹی وی سیریز پکی بلائنڈرز کے ڈائریکٹر اسٹون نائٹ نے ڈائریکٹ کیا جبکہ تقریب کے کریٹو ڈائریکٹر برٹش پاکستانی اقبال خان تھے مارچ پاسٹ میں ریسلر انعام بٹ اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے پاکستانی دستے کی سربراہی کی۔برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز کا آغاز نئے نئے تیار کردہ الیگزینڈر اسٹیڈیم میں 30,000 سے زیادہ کے براہ راست  ناظرین اور ایک ارب سے زیادہ کے عالمی سامعین کے لیے شو اسٹاپنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا تھا۔