قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئے

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچ سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا سے براستہ مالدیپ اور دبئی پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے اپنے اسٹیشنز پر روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی لاہور پہنچے۔واضح رہے کہ سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 246 رنز سے شکست دی جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ، پاکستان نے 4 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -