جاپانی ایتھلیٹ سوڈوئی دوران تربیت زندگی کی بازی ہار گئیں 

جاپانی ایتھلیٹ سوڈوئی دوران تربیت زندگی کی بازی ہار گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لندن(نیٹ نیوز)پیرس اولمپک 2024 کیلیے پرامید جاپانی ٹرائی ایتھلیٹ سوڈوئی میازاکی فرانس میں دوران تربیت زندگی کی بازی ہار گئیں۔ 2024 میں پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپک کیلئے پْرامید معروف جاپانی ٹرائی ایتھلیٹ 25 سالہ سوڈوئی میازاکی  گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئیں۔میازاکی اسپین میں منعقدہ  پونٹی ویدرا ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے بعد تربیتی کیمپ میں مصروف تھیں۔ٹریننگ کیمپ کے دوران میازاکی سائیکل پر سوار پیرس سے 69 میل دور اورلینز کے قریب پریکٹس سیشن کے دوران ایک کار سے ٹکرائیں اور جان کی بازی ہار گئیں۔