آئی پی ایل کی فرنچائز کرکٹ پر اجارہ داری خطرناک ہے، گلکرسٹ
سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ کی فرنچائر کرکٹ پر اجارہ داری خطرناک ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈم گلکرسٹ نے گزشتہ روز انڈین پریمیئر لیگ کے عالمی سطح پر پھیلتے ہوئے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیش سے بھرپور لیگ کی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز کرکٹ پر اجارہ داری کی کوششیں تھوڑا سا خطرناک ہوتی جا رہی ہیں۔گلکرسٹ کے تبصرے آسٹریلوی میڈیا میں ان رپورٹس کے بعد سامنے آئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ بلے باز ڈیوڈ وارنر اس سیزن میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کو چھوڑ کر متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے پیسوں سے ہونے والی نئی لیگ میں شرکت کریں گے۔یاد رہے ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کی جانب سے دہلی کیپٹلز کے لیے کھیلتے ہیں۔
، جس کی ملکیت بھارت کے جی ایم آر گروپ کے پاس ہے، جو اماراتی لیگ میں ایک ٹیم کا مالک ہے۔اماراتی لیگ کا شیڈول آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے ساتھ متصادم ہے، جو دسمبر سے فروری 2023 کے اوائل تک چلتا ہے۔