اماراتی ٹی20، کھلاڑیوں کو پی ایس ایل سے زیادہ  معاوضہ ملیگا

اماراتی ٹی20، کھلاڑیوں کو پی ایس ایل سے زیادہ  معاوضہ ملیگا

  

دبئی(آئی این پی)نئی شروع کی گئی اماراتی ٹی ٹونٹی لیگ لیگ دنیا کی دوسری سب سے زیادہ منافع بخش T20 لیگ بننے کے لیے تیار ہے جس کی مجموعی تنخواہ کی حد ممکنہ طور پر 2.5 ملین ڈالرز فی فرنچائز ہے۔ توقع ہے کہ لیگ میں شامل کھلاڑیوں کو فی سیزن 450,000 ڈالرز تک تنخواہ کی پیشکش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اماراتی لیگ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی اپنی اجرت کے ذریعے 340,000 ڈالرز کمائیں گے لیکن زیادہ سے زیادہ تنخواہ جو کھلاڑی کو مل سکتی ہے وہ 'کل براہ راست ادائیگی' کے ذریعے $450,000 تک بڑھ جائے گی  اجرت اور لائلٹی بونس بھی شامل ہے۔  آئی پی ایل میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی فی سیزن 2 ملین ڈالرز سے زیادہ کماتے ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ  کھلاڑیوں کو 200,000 ڈالرز سے زیادہ کی پیشکش کرتی ہے جبکہ ہنڈریڈ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں کو تقریبا 164,000 ڈالر کی پیشکش کرتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -