حضرت عمر فاروقؓ کا طرز حکمرانی دنیا کیلئے مینارہ نور ہے،راغب نعیمی

حضرت عمر فاروقؓ کا طرز حکمرانی دنیا کیلئے مینارہ نور ہے،راغب نعیمی

  

لاہور(پ ر)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ سید ناعمرفاروقؓ کاطرزحکمرانی دنیا کیلئے مینارہ نور ہے۔آپ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں مسلمانوں کو بے مثال فتوحات ملیں۔ آپؓ کے دور خلافت میں امور ریاست چلانے کیلئے مثالی اصلاحات کی گئیں۔سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں فتوحات کی کثرت فروغِ اسلام کا ذریعہ بنی۔جب آپؓ منصب خلافت پر فائز ہوئے تو عدل وانصاف کی عمدہ مثال قائم کی۔ڈاک پولیس اور دیگر محکمے بنائے گئے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز جمعۃ المبارکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ حضرت عمرؓ ایک مثالی حکمران تھے آپؓ کے دور خلافت میں اسلام کو بے پناہ فتوحات اور عزت ومقبولیت حاصل ہوئی وہ ایک عظیم منصف تھے آج ہمارے حاکموں اور عادلوں کو سیرت عمرؓ سے رہنمائی لینی چاہیے۔سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں فتوحات کی کثرت فروغِ اسلام کا ذریعہ بنی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -