روپے کی قدر میں مسلسل کمی کو  روکا جائے،تنویر احمد خان

روپے کی قدر میں مسلسل کمی کو  روکا جائے،تنویر احمد خان

  

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویراحمدخان نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی کوروکاجائے۔ قومی معیشت پرآئی ایم ایف کے ڈرون حملے ناقابل برداشت ہیں۔مہنگائی کابوجھ عوام پرجبکہ معاشی وانتظامی نااہلی وناکامی کابوجھ اپنے پیشروحکمران پرڈالنا کہاں کی انسانیت ہے۔ اتحادی حکومت کے معاشی ماہرین اورصالحین کہاں ہیں،حکمران جواب دیں معیشت کادھڑن تختہ کیوں ہوا۔یہ اقتدارمیں آنے سے قبل جوبڑی بڑی ڈینگیں مارتے تھا ان کاکیا بنا۔ اقتدار میں شریک نام نہاد تجربہ کاروں نے مقامی سرمایہ کاروں کاسرمایہ ڈبودیا۔ حکمران عوام کوریلیف نہیں دے سکتے تواقتدار چھوڑدیں۔ 

17جولائی کو عوامی عدالت کے بعد عدالت عظمیٰ نے بھی جعلسازوں اورشعبدہ بازوں کیخلاف سچائی اورانصاف پرمبنی فیصلہ سنادیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت کوانصاف ملنا خوش آئند ہے،اب امید ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے غمزدہ خاندانوں کوبھی انصاف ملے گا۔

پاکستان میں تحریک انصاف کے روح رواں اورنظام کی تبدیلی کے داعی عمران خان اپنا وعدہ وفاکرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹا?ن کے شہیدوں کی بیوا?ں اوربیٹیوں کی اشک شوئی کریں اوران کے سروں پرچادررکھیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران اورکارکنان سانحہ ماڈل ٹا?ن کے سائلین سمیت ہرایک سائل کوانصاف کی بروقت فراہمی کیلئے اپنا کرداراداکرتے رہیں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -