کاہنہ،مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

کاہنہ،مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

  

کاہنہ(نامہ نگار) مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کے مدارس کے ہونیوالے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ علامہ سید جواد نقوی کی منظوری کے بعد شعبہ امتحانات نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ یہ امتحانات جون میں منعقد ہوئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر کے ملحقہ مراکز کے طلباء و طالبات کا مجموعی نتیجہ 94.4 فیصد رہا۔ صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ علامہ سید جواد نقوی نے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں معیار کو مزید بہتر بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مدارس و مراکز میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنا کر ایک مثالی سیٹ اپ تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دینی مدارس کو ان کے جمود کے باعث نظر انداز کیا جاتا رہا مگر اب ہم مدارس کو جدید تعلیم اور اسلوب سے آراستہ کررہے ہیں اور مستقبل میں مدارس کا کردار بھی دنیا تعلیم دینے والے اداروں سے بہت بہتر بنا دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -