بارش سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر، لیسکو عملہ ہائی الرٹ

بارش سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر، لیسکو عملہ ہائی الرٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور سمیت لیسکو ریجن میں تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ شروع ہونے پر متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہونے پر لیسکو فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق جن علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے وہاں بارش رکنے اور موسم بہتر ہونے پر بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ لیسکو چیف چودھری محمد امین نے موسم کی خرابی کے پیش نظر صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔ بچوں کو بجلی کی تنصیبات کے نزدیک مت جانے دیں۔ بارشوں کے دوران لائن پر کام کرنے والے فیلڈ ملازمین سیفٹی سے متعلق تمام ایس و پیز پر سختی سے عمل کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -