ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 3.68فیصد اضافہ، مجموعی شرح 37.67فیصد ہوگئی 

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 3.68فیصد اضافہ، مجموعی شرح 37.67فیصد ہوگئی 

  

 اسلام آباد (این این آئی)ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3.68 فیصد اصافہ ہو گیا،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرع ریکارڈ 37.67 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعددوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 30اشیاء  کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔، ادارہ شماریات کے مطابق ہفتے کے دوران بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 88 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کل قیمت میں 11روپے 5پیسے کا اضافہ، ایل پی جی گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 177 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور 13روپے فی کلو، دال ماش 11روپے فی کلو مہنگی ہوئی، برانڈڈ گھی کا اٹھائی کلو کا ڈبہ 25.27 مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق لہسن کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کا اضافہ ہوا، بیف کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 7اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ ایک ہفتے میں پیاز، مرغی، آٹا، انڈے سستے ہوئے۔

مہنگائی

مزید :

صفحہ آخر -